Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

سندھ اور بلوچستان میں قدرتی گیس کے ذخائر کم ہونے لگے

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2020 | Last Updated: 4 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2020 | Last Updated: 4 days ago

سندھ اور بلوچستان میں قدرتی گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہونے لگے ہیں۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی دستاویز میں اہم انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ بلوچستان میں گیس پیداوار ایک سال میں 14 فیصد کم ہوگئی ہے۔گیس پیداوار کم ہونے سے کمپنی کو 30کروڑ کیوبک فٹ یومیہ قلت کا سامنا ہو گا۔

حکام نے بتایا ہے کہ ایک سال میں سوئی سدرن ریجن کی پیداوارمیں 16 کروڑ کیوبک فٹ کمی ہوئی ہے جبکہ موسم سرما میں سندھ اور بلوچستان سے 98 کروڑ 50 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس پیدا ہوگی۔گزشتہ سال گیس کنوؤں کی پیداوار 1 ارب 14 کروڑ 50 لاکھ تھی۔

دستاویزمیں بتایا گیا ہےکہ پیداوار میں سب سے زیادہ کمی نعمت بسال فیلڈ میں ہوئی اور فیلڈ کی پیداوار ایک سال میں 4 کروڑ 60 لاکھ کیوبک فٹ کم ہوگئی۔

ادھر بھٹ فیلڈ کی پیداوارمیں بھی 3 کروڑ بیس لاکھ کیوبک فٹ کمی ہوئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube