Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > معیشت

جی20 ممالک کی جانب سے پاکستان کیلیے بڑا ریلیف

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان کی کرونا زدہ معیشت کے دوران جی 20 ممالک کی جانب سے پاکستان کو بڑا ریلیف مل گیا۔ 90 کروڑ ڈالر قرض کی ادائیگی 5 سال کیلئے مؤخر ہونے کی راہ ہموار ہوگئی۔

جی 20 ممالک کی جانب سے پاکستان کےلیے 90 کروڑ ڈالر قرضوں کی ادائیگی 5 سال کیلئے مؤخر کردیے گئے پر اطلاق یکم جنوری 2021 سے ہوگا۔

امریکا، برطانیہ، چین، جاپان، سعودی عرب سمیت دنیا کی بڑی معیشتوں کے گروپ جی 20 نے پاکستان کے قرضوں کی ادائیگی مؤخر کرنے کی نوید سنائی۔

حکام اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق پاکستان کو 90کروڑ ڈالر تک کا مزید ریلیف آئندہ 4 سے 5 سال میں ملنے کا امکان ہے جبکہ 2 ارب ڈالر کا ریلیف پہلے ہی مل چکا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق مالی ڈسپلن برقرار رہا تو حکومت کی پانچ سالہ مدت پوری ہونے تک قرضوں،اخراجات وخسارے میں کمی اور آمدن میں اضافہ ہوگا۔

موجودہ شرح نمو1 فیصد، آئندہ فیصد 2 فیصد ہوجائے گی اور2023 میں مزید بہتری ہوگی۔ 2023-22 تک قرض بلحاظ جی ڈی پی کی شرح موجودہ 87.2 سے کم ہو کر 78.3 فیصد پر آنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں بجٹ خسارہ موجودہ شرح 8 فیصد سے 4 فیصد تر گرنے اور پرائمری بیلنس سرپلس ہونے کا بی عندیہ دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 3سال میں حکومتی آمدن جی ڈی پی کے 15.1 فیصد سے بڑھ کر 17.7 فیصد ہونے اور حکومتی اخراجات 22.8 فیصد سے کم ہو کر 21.7 فیصد تک گرنے کا امکان ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube