Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

یاماہا موٹر سائیکلیں مزید 6 ہزار روپے مہنگی ہوگئیں

SAMAA | - Posted: Sep 30, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 30, 2020 | Last Updated: 1 month ago

یاماہا کمپنی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت 6 ہزار روپے تک بڑھادی، معروف بائیک یاماہا وائی بی آر جی کے نرخ ایک لاکھ 84 ہزار روپے تک پہنچ گئے، نئی قیمتوں کا اطلاع یکم اکتوبر سے ہوگا۔

چائنیز کمپنیوں سپرپاور، ہائی اسپیڈ اور یونیک بائیکس کی گاڑیوں کی قیمت بھی ایک ہزار روپے تک بڑھ گئی۔

موٹر سائیکلیں بنانے والی کمپنیوں کا قیمتوں میں اضافے سے متعلق کہنا ہے کہ ڈالر کے نرخ میں اضافہ اور موٹر سائیکلوں کے برآمدی پارٹس قیمتوں میں اضافے کی وجہ ہیں۔

پاک سوزوکی بھی اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت یکم ستمبر کو 20 ہزار روپے تک بڑھاچکی ہے، سوزوکی جگسر 150 کے نرخ 5 لاکھ 99 ہزار روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

کرونا وائرس کی وباء کے باعث کئی ماہ بعد انڈسٹری دوبارہ کھلی ہے، ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جولائی کے مہینے میں 3 لاکھ موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں، یہ ملک میں ایک ماہ کے دوران موٹر سائیکلوں کی ریکارڈ فروخت ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube