Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں کئی روز بعد اضافہ

SAMAA | - Posted: Sep 29, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 29, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

GOLD RATE, PAKISTAN

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کئی روز کی کمی کے بعد اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا 800 روپے جبکہ فی اونس نرخ 21 ڈالر بڑھ گئے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ مزید 800 روپے اضافے ایک لاکھ 12 ہزار 100 روپے اور 10 گرام سونا 686 روپے مہنگا ہوکر 96 ہزار 108 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ 4 روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب رہا، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مزید 21 ڈالر اضافے سے 1887 ڈالر کا ہوگیا۔ کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے اضافے سے 1200 روپے اور دس گرام 42.86 روپے بڑھ کر 10.28.80 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 24 ڈالر میں فروخت ہورہی ہے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ مقامی مارکیٹ میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کی قیمت 88 ہزار 150 روپے تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube