فیصل آباد: محکمہ خوراک کےگوداموں میں گندم ختم

SAMAA | - Posted: Sep 26, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 26, 2020 | Last Updated: 9 months ago

فیصل آبادمیں محکمہ خوراک کےگوداموں میں گندم ختم ہوگئی ہے۔ چکی مالکان نے آٹے کی قیمتیں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا۔

فیصل آبادمیں محکمہ خوارک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے۔ڈسڑکٹ فوڈ اتھارٹی نے گندم کی قلت کوپورے کرنے کے لئے دوسرے اضلاع سےمدد مانگ لی ہے۔ محکمہ خوراک کے مطابق موسمی حالات کے باعث 2ملین میٹرک ٹن سے زائد گندم کم پیدا ہوئی ہے۔

ڈسڑکٹ فوڈ کنڑولرعلی عمران نےبتایا کہ فلور ملوں کو4 لاکھ بوری گندم فراہم کرچکے ہیں،4لاکھ 50 ہزاربوری موجود ہے جو فوڈ سکیورٹی کیلئے رکھی گئی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ 6 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے سے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔

فلورمل مالکان کہتے ہیں کہ دوسرے اضلاع سےآنےوالی گندم ناقص اور مہنگی ہے۔مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جھنگ اور ٹوبہ میں بھی گندم کا اسٹاک اکتوبرمیں ختم ہوجائے گا۔

دوسرے اضلاع سے گندم خریداری کے باعث فی کلو آٹے میں 5 سے 10 روپے اضافہ کا بھی امکان ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube