Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

سونا مزید سستا ہوگیا

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

GOLD RATE, PAKISTAN

پاکستان میں سونا 2 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا، مزید 700 روپے کمی سے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئے، عالمی مارکیٹ میں قیمت 2 ڈالر بڑھ گئی۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ مزید 700 روپے کمی سے ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے اور 10 گرام سونا 601 روپے سستا ہوکر 95 ہزار 850 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب رہا، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالر اضافے سے 1859 ڈالر کا ہوگیا۔ کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ مقامی مارکیٹ میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کی قیمت 88 ہزار 150 روپے تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube