Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

پی آئی اے کوسعودی عرب کیلئے مزید 7پروازوں کی اجازت

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو سعودی عرب کیلئے مزید 7 پروازوں کی اجازت مل گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ پروازیں گزشتہ روز ملنے والی 21 پروازوں کے علاوہ ہیں۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق سعودی عرب انتظامیہ نے قومی ایئر لائن کو مزید 7 پروازوں کی اجازت دیدی، جس کے بعد پاکستانی روزگار کیلئے باآسانی سعودی عرب جا سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پروازیں گزشتہ روز ملنے والی 21 پروازوں کے علاقہ ہیں، پی آئی اے جدہ، دمام، ریاض اور مدینہ منورہ کیلئے پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیر ہوابازی کے حکم پر سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے ہدایات جاری کردیں کہ پی آئی اے کے تمام دفاتر بروز ہفتہ اور اتوار صبح 9 بجے تا شام 6 بجے تک کھلے رکھیں جائیں۔

‎ترجمان کے مطابق مزید پروازیں سسٹم میں کھولی جارہی ہیں جس سے نشستوں کی دستیابی سب کیلئے آسان ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں جزوی طور پر فضائی آپریشن کی بحالی کے بعد پاکستان ایئرلائنز کی خصوصی پروازوں کے ذریعے بہت سے اقامہ ہولڈرز اور ملازمت پیشہ پاکستانی سعودی عرب واپس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube