Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کا کرایہ بڑھادیا گیا

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago
PIA

فوٹو: اے ایف پی

کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے کرایہ سستا ہونے پر شدید رش کے باعث پی آئی اے سمیت تمام نجی ایئر لائنز نے کرائے دوبارہ بڑھا ديئے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے 4 ستمبر کو کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے کرائے کم کردیئے تھے، یکطرفہ کرایہ 7 ہزار 400 جبکہ دوطرفہ کرایہ 13 ہزار 500 روپے مقرر کیا گیا تھا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق کرایوں میں کمی کے نتیجے میں شدید رش کے باعث کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے کرایوں میں 5 ہزار روپے اضافہ کردیا گیا، یکطرفہ کرایہ 7 ہزار 400 روپے سے بڑھ کر ایک بار پھر 12 ہزار 400 روپے ہوگیا۔

مزید جانیے : پی آئی اے کاکراچی،لاہوراوراسلام آبادکيلئے نیاپیکج متعارف

ترجمان کا کہنا ہے کہ رش اور طلب بڑھنے پر بکنگ سسٹم کے تحت ہورہی ہے، رشد کی وجہ سے ہائی ریٹ لگ رہا ہے، رش کم ہوتے ہی یکطرفہ کرایہ 7 ہزار 400 روپے ہوجائے گا۔

کراچی سے لاہور اور اسلام آباد جانیوالے مسافروں کے رش کے باعث دیگر ایئر لائنز نے بھی اپنے کرائے بڑھادیئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube