Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

پنجاب میں5ماہ میں گندم کی فی من قیمت تقریباً900روپےبڑھ گئی

SAMAA | - Posted: Sep 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago

قيمت کم کرنےکےليےمزيد18 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی ضرورت

پنجاب بھرکی اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ 5 ماہ میں قیمت تقریباً 900 روپے فی من تک بڑھ گئی۔

رواں سال پنجاب میں 2 کروڑ ٹن گندم کی پیداوار ہوئی۔ حکومت نے 40لاکھ ٹن گندم خریدلی تاہم اوپن مارکیٹ میں پھر بھی عدم دستيابی کی شکایت ہے۔

گندم مہنگی ہونے پرتاجراورخریدار دونوں ہی پريشان ہيں۔فی من گندم کی قیمت بڑھنے کا اثر آٹے پر بھی ہوا ہے اورچکی کا آٹا سب سے زیادہ مہنگاہوا ہے اورقیمت76 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

فلارملزايسوسی ايشن کے مطابق اب تک 2 لاکھ ٹن غيرملکی گندم مارکيٹ ميں آئی ہے۔پاکستان ميں اس وقت آٹے کی قيمت کم کرنےکےليےمزيد18 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی ضرورت ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube