Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پھر اضافہ

SAMAA | - Posted: Sep 18, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 18, 2020 | Last Updated: 1 month ago

Gold

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ 18 ستمبر کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 700 روپے پر آگئی جبکہ 10 گرام سونا 429 روپے اضافے سے 98 ہزار 337 روپے کا ہوگیا۔

اس طرح 10 گرام سونا 22 کیرٹ 90 ہزار 142 روپے پر پہنچ گیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی۔

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب رہا، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر اضافے سے 1953 ڈالر کا ہوگیا۔ اس سے قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق چاندی کی قیمت میں کافی دنوں بعد 20 روپے کی کمی ہوئی جس سے فی تولہ چاندی 1300 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کے نرخ 17.14 روپے کمی سے 1114.54 روپے ہوگئے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ مقامی مارکیٹ میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کی قیمت 88 ہزار 150 روپے تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube