Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی

SAMAA | - Posted: Sep 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Gold

فوٹو: اے ایف پی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 200 پر آگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات 17 ستمبر کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی سے ایک لاکھ 14 ہزار 200 روپے پر آگئی جبکہ 10 گرام سونا 686 روپے کمی سے 97 ہزار 908 روپے کا ہوگیا۔

اس طرح 10 گرام سونا 22 کیرٹ 89 ہزار 750 روپے پر پہنچ گیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی۔

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب رہا، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر کمی سے 1949 ڈالر کا ہوگیا۔ اس سے قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق چاندی کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوئی۔ اس وقت فی تولہ چاندی 1320 روپے جبکہ 10 گرام نرخ 1131 روپے ہے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ مقامی مارکیٹ میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کی قیمت 88 ہزار 150 روپے تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube