Saturday, September 26, 2020  | 7 Safar, 1442
ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2020 | Last Updated: 1 week ago

Gold-prices

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 15ہزار پر پہنچ گیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ 16 ستمبر کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار روپے پر آگئی جبکہ 10 گرام سونا 257 روپے اضافے سے 98 ہزار 594 روپے کا ہوگیا۔

اس طرح 10 گرام سونا 22 کیرٹ 90ہزار 378 روپے پر پہنچ گیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی۔

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب رہا، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالر اضافے سے 1965 ڈالر کا ہوگیا۔ اس سے قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق چاندی کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوئی۔ اس وقت فی تولہ چاندی 1320 روپے جبکہ 10 گرام نرخ 1131 روپے ہے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ مقامی مارکیٹ میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کی قیمت 88 ہزار 150 روپے تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube