Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
Gold

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی تولہ سونا 300 روپے اضافہ ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل 15 ستمبر کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 700 روپے پر آگئی جبکہ 10 گرام سونا 257 روپے اضافے سے 98 ہزار 337 روپے کا ہوگیا۔

اس طرح 10 گرام سونا 22 کیرٹ 90ہزار 142 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی۔

سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب رہا، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 15 ڈالر اضافے سے 1963 ڈالر کا ہوگیا۔ اس سے قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق چاندی کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوئی۔ اس وقت فی تولہ چاندی 1320 روپے جبکہ 10 گرام نرخ 1131 روپے ہے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ مقامی مارکیٹ میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کی قیمت 88 ہزار 150 روپے تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube