Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

SAMAA | - Posted: Sep 14, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 14, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی تولہ سونا 400 روپے اضافہ ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر 14 ستمبر کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 400 روپے پر آگئی جبکہ 10 گرام سونا 343 روپے اضافے سے 98 ہزار 80 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی۔

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب رہا، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا۔

سونے کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر اضافے سے 1948 ڈالر کا ہوگیا۔ اس سے قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی استحکام کے باعث 1320 روپے جبکہ 10 گرام نرخ 1131 روپے ہوگئے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ مقامی مارکیٹ میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کی قیمت 88 ہزار 150 روپے تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube