Wednesday, December 2, 2020  | 15 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں کمی

SAMAA | - Posted: Sep 12, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 12, 2020 | Last Updated: 3 months ago

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، فی تولہ سونا 500 روپے اور فی اونس 4 ڈالر سستا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ( ہفتہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی سے ایک لاکھ 14 ہزار روپے پر آگئی جبکہ 10 گرام سونا 428 روپے کمی سے 97 ہزار 737 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی، جس میں اب تک 17 ہزار روپے کی کمی واقع ہوچکی ہے۔

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب رہا، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر کی کمی سے 1940 ڈالر کا ہوگیا۔ اس سے قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی استحکام کے باعث 1320 روپے جبکہ 10 گرام نرخ 1131 روپے ہوگئے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ مقامی مارکیٹ میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کی قیمت 88 ہزار 150 روپے تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE, GOLD RATE, PAKISTAN, SARAF AND JEWLERS ASSOCIATION, DOLLAR
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube