Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

وزیراعظم نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی تجویزمستردکردی

SAMAA | - Posted: Aug 31, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 31, 2020 | Last Updated: 2 months ago

 

یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان تھا تاہم وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی ہے۔اوگرا نے قیمتوں میں ساڑھے تین سے نو روپے فی لیٹر تک اضافے کی دو الگ الگ تجاویز تیار کی تھیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک میں حالیہ بارشوں سےعوام مشکلات میں ہیں اس لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ممکن نہیں،مشکل حالات میں عوام پرمزیدبوجھ نہیں ڈال سکتا۔

اوگرا کے مطابق پہلی تجویز عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں کے تناظر میں تیار کی گئی تھی جس میں پیٹرول 3 روپے 50 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے75 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز شامل تھی۔

اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی دوسری تجویز پیٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 30 روپے رکھنے کی روشنی میں دی گئی جس میں پٹرول 8 روپے اورہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کا کہا گیا تھا۔

 

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube