Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > معیشت

تعمیراتی شعبے کے 40نئے پراجیکٹس ایف بی آر میں رجسٹرڈ

SAMAA | - Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تعمیراتی شعبے کیلئے پیکیج کے اعلان کے بعد تعمیراتی شعبے نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک بھر میں اربوں روپے مالیت کے 40 نئے پراجیکٹس ایف بی آر کے سسٹم میں رجسٹرڈ ہوچکے۔

وزیراعظم عمران خان کے تعمیراتی شعبے کیلئے مراعاتی پیکیج کے اعلان کے بعد ملک بھر میں بلڈرز اور ڈیولپرز کی دلچسپی اسکیم کی طرف بڑھ گئی۔

ایف بی آر کا تعمیراتی صنعت کو دی جانیوالی ٹیکس مراعات و سہولیات سے فائدہ اٹھانے کیلئے سرمایہ کار سرگرم ہوگئے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق ملک بھر میں 40 نئے پراجیکٹس اب تک ایف بی آر کے سسٹم میں رجسٹرڈ ہوچکے جبکہ مزید 4812 پراجیکٹس نے آئرس (آئی آر آئی ایس) میں رجسٹرڈ ہونے کیلئے ڈرافت تیار کرلیا ہے۔

ایف بی آر نے بتایا کہ ایک پراجیکٹ کیلئے اپنی ڈکلیریشنز بھی جمع کرادی جبکہ 297 نے آئرس سسٹم میں اپنی ڈکلیریشن بھی تیار کرلی ہے۔

ایف بی آر نے واضح کردیا ہے کہ صرف شرائط پوری کرنے پر ایف بی آر اسکیم سے فائدہ اٹھایا جاسکے گا، اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے بلڈرز، ڈیولپرز، پلاٹس اور ہاؤسنگ یونٹس کے خریداروں سے آمدنی کے ذرائع نہیں پوچھیں جائے گی۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے تحت فکسڈ ٹیکس کے نفاذ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اس اسکیم سے ملک میں 1300 ارب روپے تک کی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس ہوا۔ ایف بی آر کی جانب سے اجلاس کے شرکاء کو تعمیرات کے شعبے میں فراہم کی جانیوالی سہولت کاری اور نئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین ایف بھی آر نے صوبہ بلوچستان میں تعمیرات کے نئے منصوبوں اور اسلام آباد میں نیو بلیو ایریا میں پلاٹوں کی نیلامی کے حوالے سے بھی بتایا۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ تعمیرات کے شعبے کی ڈجیٹلائزیشن پر بھرپور توجہ دی جائے۔ انہوں نے بلوچستان حکومت کی ٹیکسز کی شرح میں کمی کا بھی خیر مقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں کو دیگر صوبوں کی سطح پر لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ پورے ملک میں یکساں شرح ٹیکس کو یقینی بنایا جاسکے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube