Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معا شی معا ملا ت

ہنڈائی کمپنی نے 54لاکھ روپے کی ٹکسن گاڑی متعارف کروادی

SAMAA | - Posted: Aug 12, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 12, 2020 | Last Updated: 2 months ago

Hyundai-tucson-pakistan

ہنڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لیمیٹڈ نے اپنی کراس اوور ایس یو وی ٹکسن گاڑی متعارف کروا دی جوکہ ’’کیا لکی موٹرز‘‘ اسپورٹیج کے مدمقابل ہوگی۔

ٹکسن گاڑی کے دو ماڈل دستیاب ہیں جس میں سے اے ڈبیو ڈی الٹی میٹ 54لاکھ روپے جبکہ ایف ڈبیو ڈی جی ایل ایس اسپورٹ 49لاکھ روپے میں فروخت کی جائے گی۔ ہنڈائی نے بدھ کے روز اپنی کراس اوور ایس یو وی گاڑی متعارف کروائی تھی۔ ہنڈائی نے بین الاقوامی سطح پر ٹکسن ماڈل کی 12 اقسام متعارف کروائی ہیں۔

ایس کے موٹرز سینڈیکیٹ کے ہیڈ شکیب خان کے مطابق ٹکس گاڑی 2ہزار سی سی والی کیا اسپورٹیج کے مدمقابل ہوگی۔ کِیا کی اسپورٹیج ایلفا 44لاکھ روپے، ایف ڈبیو ڈی 49لاکھ روپے اور اے ڈبیو ڈی 54لاکھ روپے کی ہے۔

ٹیکسن گاڑی میں 16 والو اِن لائن 4 سیلنڈر 2.0 ایم پی گیسولائن انجن کے ساتھ 155 پاؤر ایچ پی 6200 آر پی ایم اور 196 این ایم ٹارق کے جی ایم 4000 آر پی ایم شامل ہے۔ اسکے علاوہ اس میں سکس اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن ہے۔ نئی ٹکسن میں 1850 ایم ایم وائڈ، 4480 لانگ اور 1660 ایم ایم ہائی سمیت 2670 ایم ایم ویل بیس بھی دیا گیا ہے۔

ہنڈائی کے دیگر گاڑیوں میں ایس یو وی سانٹے ایف ای، سیڈان اینڈ ہائبرڈ لونک، وین گرینڈ اسٹاریکس اور پک اپ ٹرک پورٹر ایچ 100 پاکستان میں دستیاب ہیں۔ ہنڈائی نے دیوان موٹرز کے ساتھ پاکستان میں شاہزور کے بینر تلے لانچ کیا تھا۔

ہائی اینڈ سیڈان میں کِیا پہلے گاڑی تھی جو اس کیٹیگری میں شامل ہوئی جوکہ اس وقت 25لاکھ سے 40لاکھ کے درمیان فروخت ہورہی ہے اور ایس یو وی کی کم از کم قیمت 77 لاکھ روپے ہے۔ اس وقت ٹویوٹا فورچیونر کی کم سے کم قیمت 77 لاکھ روپے ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube