Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

سوزوکی، ٹویوٹا، ہونڈا کی کاروں کی سیل بڑھ گئی

SAMAA | - Posted: Aug 12, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 12, 2020 | Last Updated: 3 months ago

پاک سوزوکی کی سیل جولائی 2019ء کے مقابلے میں جولائی 2020ء میں 40 فیصد تک گر گئی جبکہ انڈس موٹر کمپنی (ٹویوٹا) اور ہونڈا اٹلس کی فروخت میں بالترتیب 68 اور 46 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے مطابق مجموعی طور پر انڈسٹری کی سیل میں 8 فیصد تک کمی ہوئی، جولائی میں 11 ہزار 501 یونٹس کم فروخت ہوئے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے حماد اکرم کا کہنا ہے کہ کیا لکی موٹرز کے 1500 یونٹس فروخت ہوئے۔ کیا موٹرز کے پی اے ایم اے میں رجسٹرڈ نہ ہونے کے باعث اس کا ڈیٹا ویب سائٹ پر موجود نہیں۔

کرونا وائرس کی وباء اور لاک ڈاؤن کے باعث دیگر شعبوں کی طرح آٹو انڈسٹری کو بھی مشکلات کا سامنا ہے البتہ کاروں کی فروخت میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے، جس میں حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث ماہانہ بنیادوں پر 36 فیصد تک اضافہ ہوا۔ کاریں تیار کرنیوالے طلب کے مطابق رسد یقینی بنانے کیلئے پراڈکشن میں اضافے کی طرف جارہی ہیں۔ کمپنیز بکنگ کی تاریخ کے ایک سے تین ماہ کے دوران گاڑیوں کی ڈیلیوری کرتی ہیں۔

پاکستان کے صف اول کے تین کارساز اداروں میں ماہانہ بنیادوں پر فروخت میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔ انڈس موٹرز کمپنی کی فروخت میں سب سے زیادہ 60 فیصد جبکہ پاک سوزوکی موٹرز کمپنی کی فروخت میں 28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہونڈا کار کی فروخت بھی 23 فیصد تک بڑھ گئی۔

موٹر سائیکلیں بنانے والی کمپنی اٹلس ہونڈا نے جولائی میں ماہانہ بنیادوں پر 17 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد اضافے کے ساتھ 94 ہزار 3 یونٹس فروخت کئے۔

اکرم کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ کاروں کی فروخت میں مزید اضافہ ہوگا کیونکہ آٹو فنانسنگ پر شرحد سود میں کمی کی وجہ سے نئی کاروں کی مانگ بحال ہوگئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کے ایس ای 100 انڈیکس میں لسٹڈ 11 آٹو موبائل کمپنیز میں ایک کے علاوہ تمام بشمول سوزوکی، ٹویوٹا اور ہونڈا بدستور گراوٹ کا شکار ہیں ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube