اسلام آباد میں نان بائیوں نےدھمکی دی ہے کہ اگر روٹی کی قیمت کم کی گئی تو تندور بند کردئیے جائیں گے۔
اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر سجاد عباسی نے کہا ہے کہ آٹا مہنگا ہونےکی وجہ سے سستی روٹی نہیں دے سکتے۔ انھوں نے بتایا کہ نان کی قیمت میں 3 روپے اورروٹی کی قیمت میں 2 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹے کی بوری کی قیمت پہلے 3200 روپے سے 3300 روپےکے درمیان تھی اوراب وہ آٹا 5500 روپےمیں دستیاب ہے۔اس کےعلاوہ فائن آٹے کی بوری 3700 روپے سے 3800 روپے کے درمیان تھی، اب وہ 6000 روپے سے زائد میں دستیاب ہے۔