Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں مزید کمی

SAMAA | - Posted: Aug 11, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 11, 2020 | Last Updated: 2 months ago

مقامی اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 3 ہزار اور فی اونس 42 ڈالر سستا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 3 ہزار روپے کمی سے ایک لاکھ 26 ہزار روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 2487 روپے کمی سے ایک لاکھ 8 ہزار 110 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی، جس میں دو روز کے دوران 6 ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 42 ڈالر سستا ہوکر 1988 کا ہوگیا۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے تھے، جس میں اب تک 66 ڈٓالر کی کم ہوچکی ہے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی 40 روپے اضافے سے 1670 روپے جبکہ دس گرام چاندی کے نرخ 34 روپے بڑھ کر 1431 روپے پر پہنچ گئے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 1.48 ڈالر اضافے سے 28.8 ڈالر پر آگئے۔

پاکستان میں یکم جولائی کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے تھے، جس میں اب تک 26 ہزار 800 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کی قیمت 88 ہزار 150 روپے تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube