Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی

SAMAA | - Posted: Aug 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago

GOLD RATE, PAKISTAN,

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 32 ہزار روپے اور عالمی مارکیٹ میں 2054 ڈالر پر پہنچ گئی تھی، جس میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی غیر معمولی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد نرخ ایک لاکھ 29 ہزار روپے ہوگئے جبکہ 10 گرام سونا 2572 روپے کمی سے ایک لاکھ 10 ہزار 597 روپے کا ہوگیا۔

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 24 ڈالر سستا ہوکر 2030 کا ہوگیا۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے تھے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رک سکتا ہے تاہم فی الحال ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا۔

پاکستان میں یکم جولائی کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے تھے، جس میں اب تک 26 ہزار 800 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کی قیمت 88 ہزار 150 روپے تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube