Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

SAMAA | - Posted: Aug 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو : اے ایف پی

پاک سوزوکی موٹرز کی جانب سے بولان اور راوی گاڑیوں کی قیمتوں میں 35 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ سوزوکی کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتیوں میں اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب دیگر آٹو موبائل کمپنیوں نے بھی اپنی مختلف رینج کی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

پاک سوزوکی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 35 ہزار اضافے کے بعد پک اپ گاڑی راوی کی نئی قیمت 1،034،000 روپے ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج پیر 10 اگست سے ہوگا۔

دوسری جانب بولان پیسنجر اور کارگو گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی نئی قیمتیں 1،134،000 اور 1،075،000 ہوگئی ہیں۔

جے ایس گلوبل کیپیٹلز کے سینیر ریسرچ تجزیہ کار احمد لاکھانی کے مطابق گاڑیوں کی حالیہ قیمتوں میں اضافے پر کمپنی کی جانب سے یہ مؤقف اپنایا گیا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران کمپنی کا منافع خسارے میں رہا ہے، جس سے نقصان پہنچا ہے۔ جب کہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھنے کے باعث موجودہ گاڑیوں کی قیمتوں کو برقرار رکھنا مشکل تھا۔

واضح رہے کہ پاک سوزوکی کی گاڑی بولان کیری سوزوکی کی 7 ویں جنریشن سے تعلق رکھنے والا ایس ٹی 90وی ورژن ہے، جسے سال 1979 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ جب کہ راوی گاڑی لوڈنگ کے کاموں میں استعمال ہوتی ہے۔

پاکستان میں کاروں کی بڑھتی قیمتوں کے سبب نئی گاڑیوں کی خریدو فروخت میں کمی ہوئی ہے۔ سوزوکی کے علاوہ ٹویوٹا اور ہنڈ اٹلس نے بھی اپنی گاڑیوں کے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ کمپنی نے کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کے سبب قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

پاک سوزوکی نے اپنے تصدیق شدہ ڈیلرز کو بھیجے گئے خط میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ یہ ہی بیان کی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube