Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > معیشت

سونا عام آدمی کی پہنچ سے مزیددور، قیمت میں پھراضافہ

SAMAA | - Posted: Aug 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے، سنہری دھات عام آدی کی پہنچ سے مزید دور ہوگئی، پاکستان میں فی تولہ سونا ڈھائی ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 32 ہزار روپے اور فی اونس نرخ 2054 ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئے۔

پاکستان میں سونے کی قیمت 27 جولائی کو تاریخ کی بلند ترین سطح فی تولہ ایک لاکھ 23 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی تھی جبکہ 31 جولائی کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1975 ڈالر کا ہوگیا تھا۔

پاکستان میں تین روز کے دوران سونے کے فی تولہ نرخ 8000 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس 79 ڈالر بڑھ گئے۔ جمعرات کو فی تولہ سونا 800 روپے اور بدھ کو 4700 روپے مہنگا ہوا تھا جبکہ عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو فی اونس سونے کے نرخ 9 ڈالر اور بدھ کو 66 ڈالر بڑھ گئے تھے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نرخ ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہوگئے جبکہ 10 گرام سونا 2144 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 169روپے کا ہوگیا۔

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب ہے، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر بھی سونا مسلسل مہنگا ہوتا جارہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مزید 4 ڈالر اضافے سے 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ دبئی کے مقابلے میں پاکستان میں سونے کے نرخ ایک ہزار روپے فی تولہ کم ہیں۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی مزید 60 روپے اضافے سے 1710 روپے جبکہ دس گرام چاندی کے نرخ 51.44 روپے بڑھ کر 1466 روپے پر پہنچ گئے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ بھی بڑھ کر 28.18 ڈالر پر آگئے۔

پاکستان میں یکم جولائی کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے تھے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو سونے کی قیمت 88 ہزار 150 روپے تھی، جس میں اب تک 43 ہزار 850 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube