Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > معیشت

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہو رہا ہے

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس آج ہو رہا ہے۔

مشترکہ مفادات کونسل کا 14نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ اجلاس 8 ماہ بعد طلب کیا گیا ہے۔ یہ وزیراعظم مشترکہ مفادات کونسل کے 42 واں اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں چاروں صوبوں نے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا، اٹارنی جنرل اور حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں کرونا وائرس کے خلاف قومی سطح کی حکمت عملی پرغور ہوگا۔

اجلاس میں صوبوں کی طرف سے ایف بی آر کے غیر مجاز طریقہ کار کے ذریعے کٹوتی کے معاملہ پر غور کیا جائے گا۔

آج ہونے والے اجلاس میں حکومت سندھ کی اوگرا آرڈیننس 2002 میں ترمیم کا بھی جائزہ لے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube