Saturday, September 26, 2020  | 7 Safar, 1442
ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت نے ماضی کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago

GOLD RATE, PAKISTAN

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، پاکستان میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 28 ہزار 700 روپے اور فی اونس نرخ 2041 ڈالر تک پہنچ گئے۔

پاکستان میں سونے کی قیمت 27 جولائی کو تاریخ کی بلند ترین سطح فی تولہ ایک لاکھ 23 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی تھی جبکہ 31 جولائی کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1975 ڈالر کا ہوگیا تھا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں غیر معمولی طور پر 4700 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نرخ ایک لاکھ 28 ہزار 700 روپے ہوگئے جبکہ 10 گرام سونا 4126 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار 340 روپے کا ہوگیا۔

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب ہے، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر بھی سونا مسلسل مہنگا ہوتا جارہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 66 ڈالر کی چھلانگ لگا کر 2041 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ دبئی کے مقابلے میں پاکستان میں سونے کے نرخ ایک ہزار روپے کم ہیں۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی 130 روپے اضافے سے 1630 روپے جبکہ دس گرام چاندی کے نرخ 111 روپے بڑھ کر 1397 روپے پر پہنچ گئے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 2.50 ڈالر اضافے سے 26.80 ڈالر پر آگئے۔

پاکستان میں یکم جولائی کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے تھے، جس میں اب تک 23 ہزار 200 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کی قیمت 88 ہزار 150 روپے تھی جس میں اب تک 40 ہزار 450 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube