Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں اضافہ، نئی ریکارڈ سطح پرپہنچ گیا

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago

PAKISTAN, GOLD RATE

مقامی مارکیٹ میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوکر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، فی تولہ سونا 400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 23 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 27 جولائی کو تاریخ کی بلند ترین سطح فی تولہ ایک لاکھ 23 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی تھی جبکہ 31 جولائی کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1975 ڈالر کا ہوگیا تھا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 23 ہزار 900 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 343 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 224 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1975 ڈالر میں فروخت ہورہا ہے۔ دبئی کے مقابلے میں پاکستان میں سونے کے نرخ ایک ہزار روپے کم ہیں۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی 1500 روپے جبکہ دس گرام 1286 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ 0.23 ڈالر اضافے سے 24.30 ڈالر پر آگئی۔

پاکستان میں یکم جولائی کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے تھے، جس میں رواں ماہ 18 ہزار 700 روپے اضافہ ہوگیا تھا۔ مقامی مارکیٹ میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کی قیمت 88 ہزار 150 روپے تھی جو 35 ہزار 750 روپے بڑھ کر کر ایک لاکھ 23 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح تک جاچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube