Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > معیشت

قومی بچت اسکیم،شرحِ منافع میں ردوبدل،نوٹیفکیشن جاری

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

قومی بچت اسکیموں میں شہداء فیملی ویلفیئراکاؤنٹ پرسالانہ شرح منافع میں اضافہ ہوا اورشرح 10.32 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔ پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر شرح منافع بھی بڑھ کر 10.32 فیصد ہوگیا ہے۔ اس سے پہلےان اسکیموں پر منافع کی شرح 9.96 فیصد تھی۔

اس کےعلاوہ 5 لاکھ کے ریگولرانکم سرٹیفکیٹ پر ماہانہ منافع  3170 سے بڑھا کر 3250 روپے مقررکردیا گیا ہے۔ ایک کروڑروپےکےریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر 6500 روپے ماہانہ منافع ملے گا۔

نوٹیفیکیشن کے تحت اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پرششماہی منافع میں کمی ہوئی ہے۔5 لاکھ کےاسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر 17500روپےکےبجائے 17000 روپےمنافع ملےگا۔ اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس پر سالانہ منافع 6.80 فیصد سے بڑھا کر 7 فیصد مقرر کردیا گیا ہے۔

اس کےعلاوہ بہبودسیونگ سرٹیفکیٹ پربھی ماہانہ منافع کم کردیا گیاہے۔5 لاکھ روپےکےبہبود سرٹیفکیٹ پرماہانہ  4300 روپے کے بجائے 4150 روپے ملیں گے۔

ایک لاکھ روپےکےشارٹ ٹرم سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع میں کمی ہوئی ہے اور شارٹ ٹرم سیونگ اکاؤنٹس پرسہہ ماہی منافع 1700 روپےسے1530 روپےکردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی بچت اسکیموں پر نئے شرحِ منافع کا اطلاق آج سے ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
National saving , national saving change policy , national saving notifications , national saving program changes , national saving program
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube