Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > معیشت

بینکوں کے معمول کے اوقات کار بحال

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آج 3 اگست سے بینکوں کے معمول کے دفتری اوقات بحال کردیئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق پیر 3 اگست سے معمول کے دفتری اوقات بحال کردیئے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر سے جمعرات صبح 9 سے شام 5:30 تک دفتری اوقات ہیں، جب کہ پیر سے جمعرات 1:30 سے 2:15 بجے تک کھانے کا وقفہ ہوگا۔

جمعے کے دفتری اوقات صبح 9 بجے سے شام 6 بجے ہوں گے، جب کہ جمعے کو 1 سے 2:30 بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل، مائیکروفنانس بینک اور دیگر مالیاتی ادارے ان اوقات پر عمل کریں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube