Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > معیشت

حکومت کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو مہنگائی کاتحفہ

SAMAA | - Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 1 week ago

حکومت نے عيد کے موقع پر عوام کو مہنگائی کا تحفہ دے ديا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرديا گيا، پیٹرول کی قیمت 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر بڑھادی گئی۔

وزارت پیٹرولیم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے تک کی سمری تیار کی گئی تھی۔ اوگرا حکام کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے کوئی سمری نہیں بھیجی گئی، حکومت قیمتوں میں اضافے کا اختیار رکھتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف حکومت نے کرونا وائرس کے باعث معاشی تنگی کے شکار شہریوں کو 26 جون کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافے کا جھٹکا دیا تھا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے اضافہ کردیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔

مزید جانیے : ایل پی جی کی فی کلوقیمت114سےبڑھ کر116 روپےہوگئی

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 97 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر بڑھادی گئی ہے۔

اس سے قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہر 15 روز میں کرنے کا بھی اعلان کیا تھا، جس کا اطلاع 15 اگست سے ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube