Saturday, August 15, 2020  | 24 Zilhaj, 1441
ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

SAMAA | - Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 1975 ڈالر پر پہنچ گئے، پاکستان میں فی تولہ سونا 750 روپے اضافے سے ایک لاکھ 23 ہزار روپے کی سطح سے اوپر چلا گیا۔

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 27 جولائی کو تاریخ کی بلند ترین سطح فی تولہ سونا ایک لاکھ 23 ہزار 800 روپے اور فی اونس 1942 ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے اضافے سے ایک لاکھ 23 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 643 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 5 ہزار 881 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 21 ڈالر مہنگا ہوکر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1975 ڈالر پر پہنچ گیا۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی 1500 روپے جبکہ دس گرام 1286 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ 0.27 ڈالر اضافے سے 24.07 ڈالر پر آگئی۔

پاکستان میں یکم جولائی کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے تھے، جس میں رواں ماہ 21 ہزار 300 روپے اضافہ ہوگیا تھا۔ مقامی مارکیٹ میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کی قیمت 88 ہزار 150 روپے تھی جو 35 ہزار 650 روپے بڑھ کر کر ایک لاکھ 23 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح تک جاچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube