Saturday, August 15, 2020  | 24 Zilhaj, 1441
ہوم   > معیشت

پی آئی اےکامسافروں کےلیے15اگست سےپیرس سےپاکستان پروازیں چلانے کافیصلہ

SAMAA | - Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

پی آئی اے نے فرانس سے مسافروں کو وطن پہنچانے کیلئے متبادل انتظامات کرلئےہیں۔

پی آئی اے نے اپنے مسافروں کوسہولیات فراہم کرنے کیلئے 15اگست سے پیرس سے پاکستان کیلئے پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیرس کی چارٹر فلائٹ کواسلام آباد لینڈنگ کی اجازت دیدی ہے۔سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔ پی آئی اے خصوصی چارٹر پروازوں کےذریعے پیرس سے مسافروں کو وطن پہنچائے گی۔

ترجمان پی آئی اے نےبتایا کہ پی آئی اے کی بکنگ کے حامل مسافروں کو یہ سہولت میسر ہوگی،15اگست کو پیرس سےاسلام آباد کیلئے پروازآپریٹ کی جائے گی،16اگست کواسلام آبادسے مسافر پیرس کیلئے روانہ ہوں گے،29اگست کوپیرس سے اسلام آباد کیلئے پرواز آپریٹ کی جائے گی جبکہ 30اگست کو اسلام آباد سے پرواز پیرس روانہ ہوگی۔

ترجمان نےبتایا کہ پی آئی اے کے فرانس کا جی ایس اے خصوصی پروازیں آپریٹ کررہا ہے۔ اس کے علاوہ پی آئی اے خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے اٹلی اور دیگر یورپ کے ممالک کیلئے بھی مسافروں کو وطن واپس پہنچائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube