Saturday, August 15, 2020  | 24 Zilhaj, 1441
ہوم   > معیشت

مالی سال کےپہلےماہ ہدف سے57ارب روپےزائدکاریوینیو،ایف بی آر

SAMAA | - Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نےماہ جولائی2020 کی حاصل کردہ ریوینیو تفصیلات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے مالی سال 21-2020 کے پہلے ماہ کےمقرر کردہ ہدف 243 ارب روپے کے مقابلے میں 57 ارب روپےکےاضافے کےساتھ 300 ارب روپے اکھٹے کئے جوکہ مقررکردہ ریوینیو ہدف کا 125 فیصد بنتے ہیں۔

مجموعی ہدف سے 57 ارب روپےکےزائد اضافےمیں ان لینڈ ریونیو کی طرف سے 52 ارب روپے اورکسٹمز کی طرف سے 5 ارب روپےکا زائد اضافہ حاصل ہوا ہے۔باوجود اس کے کہ کسٹمز ڈیوٹی میں 25 ارب کا ریلیف دیا گیا۔

کاروباری کمیونٹی کی کرونا وبا کے باعث معاشی مشکلات کو دور کرنے کے لئے ماہ جولائی میں ان لینڈ ریونیو کی مد میں  15 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے جو کہ پچھلے سال جولائی میں 7 ارب روپے کے تھے۔

سیلز ٹیکس ریفنڈز بھی مرکزی اور خودکار فاسٹر نظام کے تحت حکومت کے جولائی 2020 میں کئے گئے وعدے کے مطابق 72 گھنٹوں کے اندر جاری کئے جارہے ہیں۔ ان ریفنڈز کی بدولت برآمدکنندگان اور مختلف صنعتوں سے وابستہ کاروباری افراد کو لیکویڈیٹی جیسے مسائل سے نکلنےمیں بھی مدد ملے گی۔

ماہ جولائی میں پچھلے سال کے مقابلے میں 6 فیصد اضافہ کے ساتھ 42 ارب روپے کی کسٹمز ڈیوٹی اکھٹی ہوئی۔جولائی میں درآمدات میں 1فیصد سے بھی کم اضافہ دیکھنے میں آیا لیکن ایف بی آر کے ریوینیو میں یہ اضافہ بہترانتظامی کنٹرول اور نگرانی کے باعث ممکن ہوا۔واضح رہےکہ فنانس ایکٹ 2020 میں کسٹمز سے متعلقہ کوئی نیا ٹیکس و ڈیوٹی نہیں لگائی گئی۔

WhatsApp FaceBook
FBR

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube