Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

ہنڈاسٹی گاڑی کی قیمت میں70ہزارروپے کا اضافہ

SAMAA | - Posted: Jul 30, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 30, 2020 | Last Updated: 3 months ago

ہنڈا اٹلس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ گاڑی کی قیمت میں 60 ہزار سے ایک لاکھ تک روپے کا اضافہ کر رہے ہیں، جس کی وجہ روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کے ریٹ میں اضافہ ہے۔

ہنڈا کی جانب سے مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب 1500 سی سی کی گاڑی ہنڈا سٹی کی قیمت میں بھی اضافے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ اضافہ 60 ہزار سے 70 ہزار تک کیا گیا ہے، جس کے بعد ہنڈا سٹی 1.5ایل ایسپائر کی قیمت تقریباً 2.859 ملین ہو جائے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ موجودہ صورت حال کے تناظر میں کیا گیا ہے، جہاں روپے کی قدر کم اور ڈالر تگڑا ہوا ہے۔ ہنڈا کی جانب سے نئی قیمتوں کا اطلاق 8 اگست کے بعد ہوگا۔

اس سے قبل ہنڈا کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں 5 مئی کو اضافہ کیا گیا تھا۔ جس میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 155 سے 167 کو وجہ بنایا گیا تھا۔

تجریہ کار کا کہنا ہے کہ جب ڈالر مہنگا ہوتا ہے تو کار ساز اس میں اضافہ کرتے ہیں، اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ گاڑیوں کے 60 فیصد پرزے دیگر ممالک سے منگوائے جاتے ہیں، جن کی قیمت ڈالر میں ادا ہوتی ہے۔ تجزیہ کار کا مزید کہنا تھا کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی بیشی کا تعلق حکومتی ٹیکسوں اور غیر ملکی کرنسی کے ریٹ کے اتار چڑھاؤ سے ہوتا ہے۔

انہوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کی دوسری ممکنہ وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کمپنیاں صنعت بند ہونے کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا بھی حساب کتاب رکھتی ہیں اور حالیہ اضافے کی یہ ایک وجہ بھی ہو سکتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس بات کی بھی وضاحت کردی گئی ہے کہ پرانی قیمت پر گاڑی 9 اگست تک خریدی جا سکتی ہے۔ جس کیلئے صارف کو مکمل رقم کی ادائیگی 8 اگست تک کرنی ہوگی۔ 10 اگست سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

ہنڈا کی سیڈان گاڑی کی قیمت میں بھی 80 ہزار سے 1 لاکھ تک کا اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ ایس یو وی بی آر وی کی مد میں 80 ہزار روپے کا اضافے کا اعلان کیا گیا۔ قبل ازیں ہنڈا نے موجودہ صورتحال کے باعث 511 ملین روپے نقصان کا اعتراف کیا، جو جون تک 3 مہینوں کا فی شیئر 3.58 کا نقصان بنتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube