Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

کراچی:مہنگادودھ فروخت کرنےوالوں کیخلاف کوئی کارروائی نہ ہوسکی

SAMAA | - Posted: Jul 20, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 20, 2020 | Last Updated: 3 months ago

دودھ مالکان کم قیمت پر دودھ فروخت کرنے کے لیے راضی نہیں

کراچی ميں دودھ فروش کئی علاقوں میں 120روپے فی ليٹر ميں دودھ فروخت کررہے ہیں۔ مہنگا دودھ بيچنے پر کمشنر کراچی کے شکاياتی نمبر پر جب اطلاع دی جاتی ہے تو کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں ہوتے۔

کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قيمت 94 روپے کمشنر کراچی کی جانب سے مقرر کی گئی تاہم ایسا ممکن نہ ہوسکا۔ کمشنرکراچی نے دعویٰ کیا تھا کہ اگگر اس قیمت میں دودھ دستیاب نہیں ہوا تو شہری شکایتی نمبر پر کال کرکے آگاہ کریں۔شکایتی نمبر پر کال کرنے پر شہریوں کو جواب دیا جارہا ہے کہ ہمارا کام صرف شکایت درج کرنا ہے،کارروائی کرنا انتظامیہ کا کام ہے۔

شہر میں اس وقت بھی کئی مقامات پر دودھ 110 روپے فی لیٹر سے 120 روپے تک میں دستیاب ہے اور دودھ مالکان کم قیمت پر دودھ فروخت کرنے کے لیے راضی نہیں ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube