Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نےایک ماہ میں ریکارڈڈالرزپاکستان بھیجے

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2020 | Last Updated: 3 months ago

دسمبر 2019 میں سب سے زیادہ دو ارب 97 لاکھ ڈالر پاکستان آئے (فوٹو: اے ایف پی)۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ایک ماہ میں سب سے زیادہ ترسیلات زر پاکستان بھیج کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.5 بلین ڈالر کی بڑی رقم جون کے ماہ میں پاکستانی بھیجی۔ جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 51 فیصد زیادہ ہے۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ گزشتہ ماہ اس بھیجی گئی رقم کے بعد سالانہ 23.12 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جو کہ گزشتہ مالی سال 2019 کے مقابلے میں 6.4 فیصد زیادہ ہے۔

ترسیلات بھیجنے والوں ممالک کا احوال گراف میں دیا گیا ہے

اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ کرونا کی وبا کے باعث پاکستانی محنت کشوں نے اپنے اہل خانہ کی مدد کے لیے زیادہ ترسیلات پاکستان بھیجی، اس کی بڑی وجہ مئی میں لاک ڈاؤن بھی ہے، جس کیلئے اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے اہل خانہ کی مالی مدد کرنا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بھیجی گئی رقم برآمد کی گئی اشیا سے حاصل ہونے والی رقم سے زیادہ ہے، جو 21.3 بلین ڈالر بنتی ہے۔ دیگر ممالک میں جون کے ماہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے پاکستانی رقم بھیجنے میں کامیاب ہوئے، جو اس سے قبل لاک ڈاؤن کے باعث ممکن نہ تھا۔

کچھ افراد کی جانب سے مستحقین اور ضرورت مندوں کو لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس سے بچاؤ میں مدد کیلئے بھی رقم ارسال کی گئی۔

واضح رہے کہ 5 جون 2020 کو وزارت خزانہ کی جانب سے سینیٹ کو بتایا گیا تھا کہ کرونا وائرس اور دیگر نامساعد حالات کی وجہ سے مالی سال 2019-20 میں ترسیلات زر میں 2 سے 3 ارب ڈالر کمی کا امکان ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube