Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > معیشت

متحدہ عرب امارات کیلئےپی آئی اےکا فضائی آپريشن بحال

SAMAA | - Posted: Jul 11, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 11, 2020 | Last Updated: 5 months ago

متحدہ عرب امارات کے لئے پی آئی اے کے فضائی آپریشن کی بحالی کے بعد پاکستان سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور العین کےلئے پروازیں روانہ ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

دبئی حکام کی ہدایات کے مطابق پی آئی اے سے جانے والے تمام مسافروں کو پرواز کی روانگی کے 96 گھنٹوں کے اندر مختص کردہ لیباریٹری سے کرونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا اور منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہوگی۔

اس کے علاوہ مسافروں کو دبئی اتھارٹی کی جانب سےسفر کے لئے کلیئرنس سرٹیفیکٹ کا حصول بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے لئے سفرکے خواہش مند آن لائن اپلائی کرکےمطلوبہ اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔

پی آئی اے سے سفر کرنےوالوں کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچنےسے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی پُرکرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نےبتایاکہ اس سلسلے میں ٹکٹوں کی فروخت کا آغازہوگیا ہےجو پی آئی اےکےدفاترکےعلاوہ ویب سائٹ اورایجنٹس سےبھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube