Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > معیشت

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے اوقات کار میں تبدیل کرتے ہوئے معمول کے مطابق کردیئے، کرونا وائرس کے باعث بینک ملازمین کیلئے کام کے اوقات تبدیل کئے گئے تھے، اب بینک پیر تا جمعرات صبح 9 سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق تمام بینکوں کیلئے اوقات کار جاری کئے گئے ہیں، معمول کے اوقات کار کا اطلاق پیر 13 جولائی سے ہوگا، پیر تا جمعرات دوپہر ڈیڑھ سے 2 بجے تک کھانے اور نماز کا وقفہ ہوگا۔

لاک ڈاؤن کے باوجود پاکستان بھر میں بینکوں نے اپنی خدمات جاری رکھی ہوئی تھی، تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ بینکوں کے اوقات کار میں کمی کردی تھی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز بینک ٹائمنگ صبح 9 بجے سے ساڑھے 5 بجے تک ہوں گے تاہم دن ایک بجے سے 2 بجے تک نماز جمعہ کو وقفہ ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube