Friday, August 7, 2020  | 16 Zilhaj, 1441
ہوم   > معیشت

پاکستان میں سونا تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پرپہنچ گیا

SAMAA | - Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان میں سونے کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے سے ایک بار پھر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ سونا ایک لاکھ 5 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج (منگل 7 جولائی کو) سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 5 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونا 857 روپے مہنگا ہوکر 90 ہزار 792 روپے کا ہوگیا۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے یکم جولائی کو ملک بھر میں سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے ہوگئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1776 ڈالر پر برقرار ہے۔ 2011ء میں عالمی مارکیٹ میں سونا 1900 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک چلا گیا تھا۔

کے ایس جے اے کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1050 روپے اور دس گرام 900 روپے پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.37 ڈالر اضافے سے 18.15 ڈالر ہوگئی۔

آل پاکستان جیم اینڈ جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اختر ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے درآمد نہ ہونے کے باعث سونے کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے، جس سے ہر شعبہ متاثر ہورہا ہے، وباء کے باعث درآمد اور برآمد دونوں شدید متاثر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سونا ایک لاکھ 5 ہزار 900 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں 6000 روپے کم ایک لاکھ 11 ہزار 900 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

مافا کیپیٹل کے سی ای او عدنان اگر نے کرونا وائرس کے باعث عدم استحکام کی شکار معیشت کو سونے کی قیمت میں اضافے کے رجحان کی وجہ قرار دیا۔ مشکل حالات میں سونے میں سرمایہ کاری کو ہمیشہ سے ہی محفوظ تصور کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یورپ اور امریکا میں کرونا وائرس کی وباء کے آغاز سے ہی اس کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے سے پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھ گئیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE, GOLD RATE, PAKISTAN, SARAF AND JEWLERS ASSOCIATION, DOLLAR
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube