Wednesday, August 5, 2020  | 14 Zilhaj, 1441
ہوم   > معیشت

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago

مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا 600 روپے اور فی اونس 8 ڈالر سستا ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج (جمعرات 2 جولائی کو) سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کمی سے ایک لاکھ 4  ہزار 600 روپے اور دس گرام سونا 514 روپے مہنگا ہوکر 89 ہزار 678 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں گزشتہ روز سونا تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے پر چلا گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر کمی کے بعد 1774 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ روز امریکی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 8 سال کی بلند ترین سطح 1798 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا تھا۔

پاکستان میں 24 جون 2020ء کو سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 5 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئے تھے جبکہ 2011ء میں عالمی مارکیٹ میں سونا 1900 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک چلا گیا تھا۔

کے ایس جے اے کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1050 روپے اور دس گرام 900 روپے پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.26 ڈالر کمی سے 17.96 ڈالر ہوگئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE, GOLD RATE, PAKISTAN, SARAF AND JEWLERS ASSOCIATION, DOLLAR
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube