Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > معیشت

سونا ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 1, 2020 | Last Updated: 1 month ago

مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، پاکستان میں سونا 700 روپے فی تولہ اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، فی اونس بھی 12 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج (بدھ یکم جولائی کو) سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونا 600 روپے مہنگا ہوکر 90 ہزار 192 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر اضافے کے بعد 1782 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ روز امریکی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 8 سال کی بلند ترین سطح 1798 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا تھا۔

پاکستان میں 24 جون 2020ء کو سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 5 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئے تھے جبکہ 2011ء میں عالمی مارکیٹ میں سونا 1900 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک چلا گیا تھا۔

کے ایس جے اے کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1050 روپے اور دس گرام 900 روپے پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.37 ڈالر اضافے سے 18.22 ڈالر ہوگئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE, GOLD RATE, PAKISTAN, SARAF AND JEWLERS ASSOCIATION, DOLLAR
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube