Sunday, August 9, 2020  | 18 Zilhaj, 1441
ہوم   > معیشت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 1, 2020 | Last Updated: 1 month ago

حکومت نے جولائی کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ سے بارہ روپے فی لیٹر تک کمی پر غور شروع کر دیا ہے۔

 پيٹرول کی قيمت ميں 25 روپے اضافے پر عوام کی جانب سے سخت رد عمل ديا گيا تھا جس کے بعد حکومت دوبارہ قيمتيں کم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

26 وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی میں کمی کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے کی تجویز پر زیرغور ہے۔ فیصلے کی صورت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق اس وقت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 30 روپے پیٹرولیم لیوی عائد ہے۔

حکومت نے 26 جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے58 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا تھا۔

دوسری جانب جماعت اسلامی نے قیمتوں میں اضافے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلج کر رکھا ہے جس پر سماعت آج ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube