Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > معیشت

پیٹرول کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤکےساتھ چلنےپریقین رکھتےہیں،عمرایوب

SAMAA | - Posted: Jun 27, 2020 | Last Updated: 6 days ago
SAMAA |
Posted: Jun 27, 2020 | Last Updated: 6 days ago

جنوبی ایشیاء میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں کم ہیں

وفاقی وزیرپٹرولیم عمرایوب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےباوجود جنوبی ایشیاء میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں کم ہیں، ہمارے اپنے وسائل نہیں ہیں، بین الاقوامی سطح پر48 فیصد قیمتیں بڑھیں،حالیہ دنوں میں 112 فیصد بڑھی ہیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں پیٹرول 41 روپے فی لیٹر تھا جسے ہم نے 25 روپے اور ڈیزل کو 21 روپے تک رکھا، ان قیمتوں میں اضافے کے باوجود جنوبی ایشیاء میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں کم ہیں، پاکستان میں 100، بنگلہ دیش، چین 138 روپے لیٹریا اس سے زائد ہے جبکہ جاپان، فلپائن جیسے ممالک میں بھی زیادہ ہے۔

انھوں نے بتایا کہ یکم جنوری کو پیٹرول 116 روپے سات پیسے فی لیٹر تھا اور پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی تھی۔جنوری کے مقابلے میں اس وقت بھی 17 روپے فی لیٹر کم اور ڈیزل 26 روپے فی لٹر کم ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ جیسے ہی بین الاقوامی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئیں ہم نے کم کردیں،پٹرولیم مصنوعات پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا ،حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ اتار چڑھاؤ کے ساتھ چلا جائے گا۔

عمر ایوب نے کہا کہ سابق حکومتیں ونڈ فال اپنے پاس رکھتے تھے، ہم اس پالیسی کے خلاف ہیں،کلین اور گرین انرجی حکومت کی ترجیح ہے،گزشتہ حکومت نے مہنگے ذرائع سے بجلی پیدا کی،ہم قابل تجدید ذرائع سے بجلی پیداوار کو ترجیح دے رہے ہیں۔

عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ پوائنٹ اسکورنگ ضرور کریں،ہم حقائق عوام کے سامنے رکھیں گے،گزشتہ ادوار میں اپنی ساکھ بنانے کیلئے 24 ارب روپے جھونک کر پٹرول قیمت کم کی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube