Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

SAMAA | - Posted: Jun 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: اے ایف پی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی واقع ہوگئی، فی تولہ سونا 2300 روپے اور فی اونس 15 ڈالر سستا ہوگیا۔

پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ ایک ہفتے کے دوران ساڑھے 6 ہزار روپے بڑھ کر 24 جون کو تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 5 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئے تھے۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج (جمعرات 25 جون کو) سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 300 روپے کمی سے ایک لاکھ 2 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونا 1972 روپے سستا ہوکر 88 ہزار 134 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا غیر معمولی طور پر 15 ڈالر کمی سے 1762 ڈالر کا ہوگیا۔

پاکستان میں گزشتہ روز 24 جون 2020ء کو سونے کے نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 5 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئے تھے جبکہ 2011ء میں عالمی مارکیٹ میں سونا 1900 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک چلا گیا تھا۔

کے ایس جے اے کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1050 روپے اور دس گرام 900 روپے پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 17.65 ڈالر ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE, GOLD RATE, PAKISTAN, SARAF AND JEWLERS ASSOCIATION, DOLLAR
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube