Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ایک سال میں دوسری بار سرپلس

SAMAA | - Posted: Jun 24, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 24, 2020 | Last Updated: 4 months ago

پاکستان کيلئے اچھی خبر، رواں مالی سال کے دوسرے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا، مئی 2020ء میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال 7 ماہ بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ پھر سرپلس ہوگيا، گزشتہ سال اکتوبر ميں 7 کروڑ سرپلس کے بعد اب مئی 2020ء ميں بھی کرنٹ اکاؤنٹ ايک کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس ہوا ہے، اپريل ميں 53 کروڑ ڈالر خسارہ تھا۔

رواں مالی سال کے 11 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 74 فیصد کمی ہوچکی ہے، خسارہ 12.45ارب ڈالر سے گھٹ کر 3 ارب 30 کروڑ ڈالر رہ گیا اور 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 29 فیصد کی نمایاں کمی سے 17 ارب 94 کروڑ ڈالر رہا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی 2019ء سے مئی 2020ء تک درآمدات 19 فیصد کمی سے 38 ارب 87 کروڑ ڈالر رہی جبکہ 11 ماہ میں برآمدات 7 فیصد کی کمی سے 20 ارب 90 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جولائی 2019ء تا مئی 2020ء 11 ماہ میں 20 ارب 65 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجیں جس میں 3 فیصد اضافہ  ريکارڈ کيا گيا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube