فوٹو: گوگل پلے اسٹور
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ معاشیات سے متعلق آن لائن گیم ‘‘پوم پاک-لرن ٹو ارن’’ کھیلیں۔
مرکزی بینک کی جانب سے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا گیا کہ موبائل ایپ اب تک 50 ہزار سے زائد صارفین ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یہ گیم لوگوں کو فائنانس سے متعلق تعلیم دیتا ہے، جس کے ذریعے لوگوں کو اپنے مالی مستقبل پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیشنل فائنانشل لٹریسی پروگرام فار یوتھ کے تحت نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فائنانس کے تعاون سے پوم پاک-لرن ٹو ارن گیم لانچ کیا ہے۔
اس گیم کے اجراء پاکستان کے نوجوانوں میں مالی انتظامات سے متعلق معلومات، قرض لینا، بچت، اخراجات، بینکنگ اور دیگر مالیاتی امور سے متعلق آگاہی میں اضافے کیلئے کیا گیا ہے۔
Play #PomPak-Learn to Earn, an online game on #financialliteracy by @nflpypk (a project of #SBP) & take control of your financial future. The app has already crossed 50,000 downloads. If you haven’t already, then download the app today. For details visit: https://t.co/R0yE02gcNs pic.twitter.com/WUznUpiyT1
— SBP (@StateBank_Pak) June 12, 2020
صارفین گیم میں موجود دو کرداروں کی کہانی کی پیروی کرتے ہیں اور متعدد چیلنجز کو عبور کرکے ذاتی اور کاروباری معاملات کو نمٹانے میں ان دونوں کی مدد کرتے ہیں جو 53 مالیاتی تعلیم کے ماڈیولز میں پیش رفت کرتے ہیں۔
اس گیم میں تین عمر کے لوگوں کو ہدف بنایا گیا ہے، 9 سے 12 سال کے بچے، 13 سے 17 سال کے نو عمر اور 18 سے 19 سال کے نوجوان شامل ہیں۔ یہ اسٹوری بیسڈ گیم ہے جس میں انگلش اور اردو میں مضامین دیئے گئے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو متوجہ کیا جاسکے۔ اسٹیٹ بینک گیم مکمل کرنے والے صارفین کو فائنانشل لٹریسی کا سرٹیفکیٹ دیتا ہے۔
یہ گیم نوجوانوں کو بہتر معاشی فیصلے کرے، سمجھداری سے رقم کے استعمال اور بچت میں اضافے کے طریقے سیکھنے میں مدد کرتا ہے۔