Monday, September 21, 2020  | 2 Safar, 1442
ہوم   > معیشت

نئےبجٹ میں تمباکوکےپتےپرایڈوانس ایکسائزڈیوٹی میں اضافہ نہ کرنےکافیصلہ

SAMAA | - Posted: Jun 10, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 10, 2020 | Last Updated: 3 months ago

نئے بجٹ میں تمباکو کے پتے پر ایڈوانس ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔زرعی مصنوعات کی خصوصی کمیٹی نے ایڈوانس ایف ای ڈی کو 10 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس کے دوران ایف بی آر حکام نے بتایا کہ آئندہ سال بھی تمباکو کے پتوں پر 10 روپے فی کلو ٹیکس برقرار رہے گا۔

اسپیکر اسد قیصر نے کرونا وائرس کے دوران حکومت کی مالی اعانت کے لئے سگریٹ پر اضافی ٹیکس کی تجویز کی سفارش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو سگریٹ اور درآمد شدہ تمباکو پر ٹیکس بڑھانا چاہئے کیونکہ پاکستان تمباکو کنٹرول پر ڈبلیو ایچ او فریم ورک کنونشن کا دستخط کنندہ ہے۔

تمباکو کے کاشت کاروں نے بتایا کہ تمباکو کی فصل 25 ہزار سے زیادہ گھرانوں کے معاش کا ذریعہ ہے۔ ٹیکس کی سابقہ ​​پالیسیوں نے اس صنعت میں کم قیمتوں کے ذریعہ کاشت کاروں کے مفاد کو بری طرح متاثر کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے ہدایت کہ ایف بی آر اسٹیک ہولڈرز کے مشاورتی عمل میں کسانوں کو نظرانداز نہ کرےاور ٹیکس چوری اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے طریقہ کار کو مضبوط بنائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube