Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

ایمریٹس ائیرلائن کی پاکستان سےشيڈولڈ پروازیں بحال

SAMAA | - Posted: Jun 10, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 10, 2020 | Last Updated: 1 year ago

ایمریٹس ائیرلائن نے پاکستان سے اپنی شيڈولڈ پروازیں بحال کردی ہیں جس میں کراچی سے یومیہ ایک پرواز، لاہور سے پانچ اور اسلام آباد سے دو پروازیں شامل ہیں۔

ترجمان ایمريٹس ائیرلائن نے بتایا کہ کراچی اور لاہورسے دبئی کيلئےپروازوں کا آغاز 8 جون سے کردیا گیا۔ اسلام آباد سے پہلی شیڈولڈ پروازجمعرات کو روانہ ہوگی۔

ترجمان ایمريٹس ائیر لائن کا مزید کہنا تھا کہ ایمریٹس ہفتہ وارپاکستان سے14پروازیں آپریٹ کرے گا۔ ان میں کراچی سے7،لاہور5،اسلام آباد سے 2پروازیں شامل ہیں۔

ترجمان ایمريٹس ائیر لائن کا مزید کہنا تھا کہ سفرکيلئے جدید بوئنگ300-777ای آرطیارے استعمال ہوں گے۔ ان پروازوں میں صرف انہی مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی، جو متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے نافذ کئے داخلے اور اہلیت کے قوانین پر پورے اترتے ہوں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube