Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > معیشت

علامہ اقبال ایئرپورٹ کا رن وے مرمت کیلئے بندکرنیکا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Jun 4, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 4, 2020 | Last Updated: 1 month ago

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کی مرمت کی اجازت دیدی، رن وے 4 جون سے 4 اگست تک بند رہے گا۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کی مرمت کی اجازت دیتے ہوئے اسے 4 جون سے 4 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی مرمت کی اجازت ملنے کے بعد مرکزی رن وے نمبر 18 ایل کو تمام پروازوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سی اے اے نے باضابطہ نوٹم جاری کردیا۔

نوٹم کے تحت لاہور ایئر پورٹ کے سیکنڈری رن وے 36 ایل کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا، لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنیوالی تمام پروازوں کو بھی نئی ہدایت جاری کردی گئیں۔

سول ایوی ایشن نے تمام ایئر لائنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مسافروں کی تعداد کم کریں گی، طیارے کا وزن کم ہوگا اور کم فیول پر لینڈ کریں گی، خلاف ورزی کرنیوالی ایئر لائنز کیخلاف جرمانے بھی ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CAA, LAHORE, AIRPORT, RUNWAY
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube