Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

زرمبادلہ ذخائر میں 1.7 ارب ڈالر کی کمی

SAMAA | - Posted: Jun 4, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 4, 2020 | Last Updated: 5 months ago

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی نمایاں کمی ہوگئی، مجموعی ذخائر 17 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے بیرون قرض کی مد میں ایک ارب 66 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے باعث ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی نمایاں کمی ہوگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے باعث مرکزی بینک کے ذخائر 12 ارب 7 کروڑ ڈالر سے گھٹ کر 10 ارب 36 کروڑ ڈالر رہ گئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.4 کروڑ ڈالر اضافے سے 6 ارب 55 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی زر مبادلہ ذخائر 17 ارب ڈالر سے بھی نیچے آگئے، کل مالیت 16 ارب 92 کروڑ ڈالر رہ گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube